20 جولائی، 2014، 11:53 PM

حضرت علی (ع) کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گيا

حضرت علی (ع) کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گيا

مہر نیوز/20 جولائی / 2014ء: پاکستان، ہندوستان ، ایران اور دیگر اسلامی ممالک میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان، ہندوستان ، ایران اور دیگر اسلامی ممالک میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے۔عزاداروں نے ماتمی جلوس نکالے اور سینہ زنی کی جب کہ مجالس عزا میں حیدر کرار کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

یوم شہادت علی کے موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا جو مقررہ راستوں پر ہوتے ہوئے اپنی، اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہندوستان کے بھی مختلف شہروں میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گيا ایران اور دیگر اسلامی ممالک میں بھی حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوسوں میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

News ID 1838474

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha